ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلا دیش نے نیدرلینڈ کو 9 رنز سے ہرا دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلا دیش نے نیدرلینڈ کو 9 رنز سے ہرا دیا
کیپشن: Netherlands vs Bangladesh
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بنگلا دیش نے نیدر لینڈ کو  دلچسپ مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دیدی۔ 

ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلا دیش کی جانب سے  نجم الحسن شنٹو اور  سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا اور اپنی ٹیم کو 43 رنز کا آغاز فراہم کیا، شنٹو 25 جبکہ سومیا سرکار 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لٹن داس 9 اور شکیب الحسن 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، عفیف حسین 38 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ نیدرلینڈ کی جانب سے پال وین میکرین اور بیس ڈی لیڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلا دیش کی جانب سے دیے گئے 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈ کی ٹیم 135 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، نیدر لینڈ کی جانب سے  کولن ایکرمین نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ پال وین میکرین نے 24 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 4 اور حسن محمود نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیدرلینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کا ٹاس جیت کر کہنا تھا ہم نے ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں دیکھا ہے کہ یہاں دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم زیادہ کامیاب رہتی ہے اس لیے ہم نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ ہمیں آسٹریلیا میں کم وقت ملا ہے لیکن ہمیں نیوزی لینڈ میں تیاریوں کا اچھا موقع ملا تھا، ہم ایک بھرپور ٹیم ہیں لیکن ضرورت اس چیز کی ہے کہ گیم والے دن اچھا کریں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر