(ویب ڈیسک) بھارتی ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کھ اننیا کے گھر چھاپہ اداکارہ سے پوچھ گچھ کیلئے انہیں اپنے دفتر بھی بلا لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے اور آریان کی واٹس ایپ چیٹ منظرِ عام پر آنے کے بعد اداکارہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ، اننیا نے این سی بی کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ میں ایک ایسے شخص کو جانتی ہوں جو ممکنہ طور پر آریان کو منشیات فراہم کر سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق جمعہ کے روز این سی بی نے ایک معروف شخصیت کے 24 سالہ گھریلو ملازم کو حراست میں لینے کے بعد اس سے تفتیش کی۔
بھارتی میڈیا یہ خیال ظاہر کر رہا ہے کہ اننیا نے اسی ملازم کے ذریعے آریان کو منشیات پہنچائی، مذکورہ ملازم کو پیر کے روز این سی بی نے دوبارہ طلب کیا ہے۔این سی بی نے تفتیش کے بعد اس ملازم کا موبائل فون ضبط کر لیا ۔