ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں گندم کا پیداواری مقابلہ؛ کاشتکاروں کیلئےکروڑوں کے انعامات

پنجاب میں گندم کا پیداواری مقابلہ؛ کاشتکاروں کیلئےکروڑوں کے انعامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب میں گندم کے پیداواری مقابلہ 2025-26 کا اعلان کردیا گیا ۔

جیتنے والے کاشتکاروں کیلئے ٹریکٹرز سمیت کروڑوں کے انعامات رکھے گئے ہیں ۔صوبائی سطح پر اول انعام 85 ہارس پاور ٹریکٹر ہوگا ۔دوئم انعام میں  75 ہارس پاور ٹریکٹر، سوئم میں 60 ہارس پاور ٹریکٹر ہوگا ۔

ضلعی سطح پر اول انعام 10 لاکھ، دوئم 8 لاکھ، سوئم 5 لاکھ روپے ہوگا۔ 

مقابلے میں حصہ لینے کیلئے 5 ایکڑ یا زائد رقبہ لازمی  ہونا چاہیے ۔ درخواست فارم تحصیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر یا زراعت آفیسر کے دفتر سے دستیاب ہوگی 

اراکین اسمبلی، سرکاری افسران اور زراعت ملازمین مقابلے میں شامل نہیں ہوں گے۔