ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگل و تھری فیز میٹرز لگوانے والے صارفین پریشان

سنگل و تھری فیز میٹرز لگوانے والے صارفین پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپراء: لیسکو میں خراب ہونیوالےسنگل و تھری فیز میٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ, جلنے اور خراب ہونیوالے میٹرز کی تعداد ایک لاکھ سےتجاوز کرگئی۔

 دستاویزات کے مطابق لیسکو میں خراب ہونیوالے سنگل فیز میٹرز کی تعداد ایک لاکھ دو ہزار ریکارڈ کی گئی، خراب اور جلنے والے تھری فیز میٹرز کی تعداد دو ہزار چار سو ریکارڈ کی گئی۔

لیسکو کے پاس میٹرز کا سٹاک ختم ہونے کی وجہ سے تبدیلی کا کام نہیں ہو سکا، نیپرا قوانین کے تحت خراب میٹرز کو تبدیل کرنا لیسکو کی ذمہ داری ہے۔ 

سٹاک کی عدم فراہمی کی وجہ سے تبدیل کرنے کی بجائے اوسط بلز بھجوائے گئے، لیسکو کی جانب سے ڈیفیکٹو کوڈ لگانے پر صارفین کو اوسط بلز کا اجراء کیا جاتا ہے۔ 

لیسکو نے وزارت پاور ڈویژن کی ہدایت پر عام میٹرز لگانے پر پابندی عائد کی، پابندی کے بعد سنگل فیز سمارٹ میٹرز کی خریداری بھی سست روی کا شکار ہو گئی۔