فاران یامین:شاد باغ پولیس نے رات گئے سڑکوں پر خطرناک ون ویلنگ کرنے والے 9 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان پابندی کے باوجود رات کے پچھلے پہر مختلف سڑکوں پر ون ویلنگ میں مصروف تھے۔
پولیس نے دورانِ پٹرولنگ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو موقع سے دھر لیا جبکہ ان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔
گرفتار نوجوانوں میں حسن، محسن، محبوب، سعد، اسد اور حنان شامل ہیں، جبکہ فیضان، ارسلان اور بصیر کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے ون ویلنگ کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔