ڈینگی وائرس کے حملے جاری ،  24گھنٹوں کے دوران 85 کیسز رپورٹ

ڈینگی وائرس کے حملے جاری ،  24گھنٹوں کے دوران 85 کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: ڈینگی وائرس کے حملے جاری ،  24گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے 85 نئے مریض رپورٹ، سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 99 مریض بدستور زیر علاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈینگی وائرس کی شدت میں تاحال کمی دیکھنے میں نہیں آرہی ۔ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے 85 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی بخار میں مبتلا 99 مریض بدستور زیر علاج ہیں ۔ دوسری جانب شہر میں مچھروں کی افزائش بھی جاری ہے اور شہر کے مزید 425 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے تلف کر دیا گیا ۔