( سٹی42) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نجی مصروفیات کی بنا پر دبئی روانہ ہوئے ہیں وہ 27نومبر کووطن واپس پہنچیں گے ،بلاول بھٹو وطن واپس پہنچنے کے بعد بلوچستان کا دورہ کریں گے۔