بھارت کو واہگہ کے راستے گندم افغانستان بھیجنے کی اجازت مل گئی

بھارت کو واہگہ کے راستے گندم افغانستان بھیجنے کی اجازت مل گئی
کیپشن: Wagah Border
سورس: Google Images
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان نے افغانستان کیلئے بھارت کو گندم اور ادویات کی ترسیل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کی عوام کے لئے جذبہ خیرسگالی کے تحت حکومت پاکستان نے بھارت سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات کی واہگہ کے راستے افغانستان ترسیل کی انسانی ہمدردی کی غیرمعمولی بنیاد پر اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت پاکستان کی طرف سے اس فیصلے سے متعلق وزارت امور خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا۔