پنجاب حکومت نادرا کی 20 کروڑ کی نادہندہ نکلی

NADRA-Punjab Govt
کیپشن: NADRA-Punjab Govt
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی رامے) پنجاب حکومت نادرا کی نادہندہ نکلی، نادرا کے پنجاب حکومت کے ذمہ 20 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

پنجاب کے مختلف صوبائی اداروں نے بائیومیٹرک ویرفیکیشن سسٹم کے تحت نادرا سے سروسز لی تھیں, جن میں پنجاب پولیس، محکمہ سکول ایجوکیشن، محکمہ زراعت اور محکمہ اینٹی کرپشن سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔ ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق پی آئی ٹی بی بورڈ نے نادرا کو واجب الادا رقم دینے کیلئے سمری ارسال کی ہے، سمری میں 20کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔

 ذرائع کے مطابق نادرا حکام نے کئی بار واجب الادا رقم کیلئے کہا مگر اس پرعمل نہیں ہو سکا۔ پی آئی ٹی بی بورڈ نے حکومت کو ارسال کی گئی سمری میں کہا ہے کہ واجب الادا رقم کی ادائیگی کیلئے محکموں کے پاس بجٹ نہیں، جس کے باعث سپلیمنٹری گرانٹ کی درخواست کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer