ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک قوانین پرعمل نہ کرنے کا بڑھتا رحجان تلخ کلامی کا باعث بننے لگا

ٹریفک قوانین پرعمل نہ کرنے کا بڑھتا رحجان تلخ کلامی کا باعث بننے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: ٹریفک قوانین پرعمل نہ کرنےکا بڑھتا رحجان، واڈنز اور شہریوں میں تلخ کلامی کا باعث بننے لگا، ٹریفک پولیس کےاعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس وارڈنز پر تشدد، بدتمیزی اور لڑائی جھگڑے کے 616 واقعات سامنے آئے۔

سی ٹی اوکیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک کے مطابق گزشتہ برس وارڈنز پر تشدد، بدتمیزی اور لڑائی جھگڑے کے616 واقعات پیش آئے جبکہ ٹریفک وارڈنز کی مدعیت میں 300 شہریوں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔

لاہور کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کے مطابق شہریوں نے پہلے ٹریفک قوانین توڑے پھروارڈنز پر تشدد کیا، سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے روکنے پرشہریوں کی جانب سے پرتشدد رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔

لوگ چالان اور سزا کو انا کا مسئلہ بنا کر اپناغصہ ڈیوٹی پر موجود وارڈن پر اتارتے ہیں، لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ انکامقصد شہریوں پر مقدمات درج کرانا نہیں مگر قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Shazia Bashir

Content Writer