ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وحدت کالونی میں ڈور پھرنے سے بچہ زخمی، وزیراعلیٰ کا نوٹس

 وحدت کالونی میں ڈور پھرنے سے بچہ زخمی، وزیراعلیٰ کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری، وحدت کالونی میں ڈور پھرنے سے 7 سالہ بچہ زخمی، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وحدت کالونی میں پتنگ کی  ڈور پھرنے سے بچے کے زخمی ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےسی سی پی او لاہور سےرپورٹ طلب کر لی،انہوں نےغفلت کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف قانون کےتحت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

سردا رعثمان بزدار نےکہا ہے کہ واضح ہدایات کے باوجود پتنگ بازی پر پابندی کےقانون پر عملدرآمد نہ ہونا متعلقہ حکام کی کوتاہی ہے،پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے پولیس افسران فیلڈ میں نکلیں، وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیےجائیں گے

Sughra Afzal

Content Writer