’’90 روز میں حکومت نے جتنا کام کیا، پچھلی حکومتیں اپنے دور میں نہ کرسکیں‘‘

’’90 روز میں حکومت نے جتنا کام کیا، پچھلی حکومتیں اپنے دور میں نہ کرسکیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے لوگوں کی ملاقات، وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ 90 روز میں جتنا کام موجودہ حکومت نے کیا ہے اتنا ماضی کی حکومتیں اپنے کسی دور میں نہیں کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملاقات میں لوگوں کے مسائل سنے اور حل کے لئے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہی ان کی طاقت ہے اور مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ تحریک انصاف نے قومی مفادات کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کھوکھلے نعروں کا دور گزر چکا ہے، عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عوامی خدمت کے سوا انکا کوئی اور ایجنڈا نہیں ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ جوعوامی مسائل حل نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی، عوامی شکایات کے ازالے کا باقاعدگی سے خود جائزہ لیں گے۔