ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار لاہور کے باسیو۔۔ سائیکل اور مویشی چور گروہ  بدستور متحرک

خبردار لاہور کے باسیو۔۔ سائیکل اور مویشی چور گروہ  بدستور متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) شہر لاہور میں سائیکل اور مویشی چور گروہ  بدستور متحرک ہیں،رواں سال سائیکل چوری کے 88، مویشی چوری کے 225 مقدمات درج ہوئے ۔

پولیس ریکارڈ  کے مطابق کینٹ ڈویژن سائیکل چوری کے 24 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہے،صدر ڈویژن میں 22، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں سائیکل چوری کے 14 مقدمات درج ہوئے، سٹی ڈویژن سے 12، اقبال ٹاؤن اور سول لائنز ڈویژن سے 8، 8 سائیکلیں چوری ہوئیں۔

ریکارڈ  کے مطابق مویشی چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 72 مقدمات کے ساتھ سر فہرست، صدر ڈویژن میں 67، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں مویشی چوری کے 40 مقدمات درج ہوئے، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 24، سٹی ڈویژن میں مویشی چوری کے 18 مقدمات کا اندراج کیا گیا، سول لائنز ڈویژن میں رواں سال مویشی چوری کی 4 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔