وقاص احمد: محرم الحرام سے قبل سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں ایس پی سٹی عاطف امیر نے شہر کے مرکزی عزاداری جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔
ایس پی سٹی عاطف امیر نے جلوس روٹ پر تمام اہم پوائنٹس، داخلی و خارجی راستوں اور سکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، جبکہ روٹس کے اطراف میں سرچ آپریشن اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جائے گی۔
ایس پی سٹی کے مطابق حساس مقامات اور بلند عمارتوں پر اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
اس موقع پر متعلقہ سرکل افسران، ایس ایچ اوز، امن کمیٹی کے اراکین اور جلوس کے منتظمین بھی موجود تھے۔