ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ائرپورٹ پر کارروائی، 2 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری گرفتار

ائرپورٹ پر کارروائی، 2 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈکیتی اور دہشتگردی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، جس کی شناخت محمد نوید کے نام سے ہوئی، ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، جو  فلائٹ نمبر SV724 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچا، ملزم کو اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم گزشتہ 2 سال سے اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف ڈکیتی اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت سال 2023 میں تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج تھا، گرفتار ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ۔ 

ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس حکام کے حوالے کر دیا ۔