معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار نتیش پانڈے دل کا دورہ پڑنے کے سبب 51 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 51 سالہ نتیش پانڈے مہاراشٹر کے علاقے آگت پوری میں شوٹنگ کے لیے گئے ہوئے تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا۔ نتیش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ نتیش کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

اداکار نتیش پانڈنے نے اپنے ایکٹنگ کیرئیر کا آغاز 90 کے عشرے میں کیا۔ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں کیے گئے کردار سے شہرت ملی۔ انہوں نے متعدد دیگر فلموں میں بھی کام کیا۔ نتیش کی مشہور ڈراما سیریلز میں انوپما اور تیجاس شامل ہیں۔

بھارتی شوبز ستاروں نے نتیش پانڈے کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔