ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کا پاکستان میں تیل اور گیس کی تنصیبات پر حملوں پر اظہار افسوس

امریکا کا پاکستان میں تیل اور گیس کی تنصیبات پر حملوں پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: امریکا نے پاکستان میں تیل اور گیس کی تنصیبات پرحملوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں تیل و گیس تنصیبات پر حملوں میں 4 سرکاری اہلکاروں اور 2 شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ کسی ایک سیاسی امیدوار یا پارٹی پر کوئی پوزیشن نہیں ۔امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار، جمہوری اقدار کا نفاذ اور قانون کی عمل داری کا حامی ہے۔ قانون کا اطلاق سب پر ہونا چاہیے۔