مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ، فہرست منظرعام پر

مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ، فہرست منظرعام پر
کیپشن: arrested PTI workers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد) پی ٹی آئی کےحقیقی آزادی کو روکنے کے لیے پکڑ دھکڑ،پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر سے حراست میں لیے گئے پی ٹی آئی کارکنوں کی فہرست جاری کردی ۔

تفصیلات کےمطابق لانگ مارچ کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے خصوصی تیاریاں کی گئیں ہیں، لاہور سمیت مختلف شہروں سے تحریک انصاف کے کارکنان کی پکڑدھکڑ بھی شروع ہوچکی ہے،پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر سے حراست میں لیے گئے پی ٹی آئی کارکنوں کی فہرست جاری کردی۔
لاہور سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ٹارگیٹڈ فہرست میں 2076 کارکنان شامل تھے،لاہور سمیت صوبہ بھر سے مجموعی طور پر 1260 پی ٹی آئی کارکنوں کو سولہ ایم پی او ایکٹ کے تحت حراست میں لیاگیا،پنجاب حکومت کی پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرنے کی رپورٹ سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی۔
لاہور سے سولہ گھنٹوں میں 61 کارکنوں کو حراست میں کیاگیا،شیخو پورہ سے 48 قصور اور ننکانہ صاحب سے بیس بیس کارکنوں، ساہیوال سے 65 ،اوکاڑہ سے 12 جبکہ پاکپتن سے 16 کارکنوں،فیصل آباد سے 64 ،جنگ سے 31 ،ٹوبا ٹیک سنگھ سے 23 جبکہ چنیوٹ سے 19 کارکنان کو حراست میں لیاگیا۔
گوجرانوالہ سے 18 ,سیالکوٹ سے 10 ، نارووال سے 20 ، گجرات سے 8 جبکہ منڈی بہاؤالدین سے 31 اور حافظ آباد سے 2 کارکنوں کو حراست میں لے لیاگیا،راولپنڈی ڈویژن سے 66 ،سرگودھا ڈویژن سے 197 جبکہ بہاولپور ڈویژن سے 32 کارکنان،ڈی جی خان ڈویژن سے 183 اور ملتان ڈویژن سے 314 کارکنان کو حراست میں لیاگیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer