ایئرپورٹ پر مولانا فضل الرحمان کی ویڈیو بنانے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

ایئرپورٹ پر مولانا فضل الرحمان کی ویڈیو بنانے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟
کیپشن: Mulana Fazal u Rehman
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مولانا فضل الرحمان کی ویڈیو بنانے والے مسافر کو روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے713 سے مدینہ روانہ ہونے کے لیے ایئرپورٹ پر انتظار کر رہےتھے۔اس دوران قطر جانے والے مسافر نےسی آئی پی لاؤنج میں مولانا کی ویڈیو بنانا شروع کر دی جس پر مولانا فضل الرحمان نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو شکایت کر دی۔

ایف آئی اے حکام نے موقع پر پہنچ کر ویڈیو بنانے والے مسافر کو روک لیا اور معلومات حاصل کیں۔ مسافر رسول اختر نے ویڈیو بنانے پر مولانافضل الرحمان سے معذرت کی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا کی جانب سے معذرت قبول کرنے پر ایف آئی اے حکام نے مسافر کو سفرکی اجازت دے دی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر