وزیر اعظم عمران خان نے مقامی کرکٹ کی بحالی کے لیے اہم فیصلہ کر لیا

imran khan
کیپشن: imran khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وزیر اعظم عمران خان کا مقامی کرکٹ کی بحالی کے لیے اہم فیصلہ، وزیراعظم کا پنجاب میں مقامی کھیلوں کو مکمل فروغ دینے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے عمران خان کے حکم پرکمشنر لاہور کو ہدایات جاری کردیں ۔مقامی کرکٹ کی بحالی کے لیے لاہور ،فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا کے کمشنرز کو بھی مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 چئیر مین پی اینڈ ڈی بورڈ عبداللہ خان سنبل کو چیئرمین سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے جو کرکٹ کی بحالی کے لیے نئے سڑکچر پر کام کریں گے ۔کمشنرز کرکٹ کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے جس میں نجی کرکٹ کلبوں کو بھی شامل کیا جائے گا اور ضلعی سطح پر ٹورنامنٹ بھی کرائے جائیں گے ۔

چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے کہا کہ کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز قومی مفاد میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات کریں گے اور سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کریں گے ، سکول  اورکالج کی سطح پربھی کرکٹ کے مقابلے ہوں گے جس میں انڈر سکسٹین اور انڈر نائنٹین بھی شامل ہو گی۔