ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا خواجہ سراؤں کے لئے بڑا فیصلہ

حکومت کا خواجہ سراؤں کے لئے بڑا فیصلہ
کیپشن: Transgenders in Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ لوکل گورنمنٹ کا خواجہ سراؤں کے لئے بڑا فیصلہ، سیکرٹری نورالامین مینگل نے لوکل گورنمنٹ میں خواجہ سراؤں کے لئے 2 فیصد ملازمت کوٹہ مختص کر نے کی سفارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ بورڈ کے متفقہ فیصلے کے بعد خواجہ سراؤں کی بھرتیوں کے لئے جامع پالیسی تیار کی جائے گی۔ لوکل گورنمنٹ کے ماتحت اداروں میں ٹرانسجیڈرز کو 2 فیصد کوٹہ کی بنیاد پر نوکریاں دی جائیں گی۔ خواجہ سراؤں کی قابلیت اور کوٹہ کے مطابق بڑے عہدوں پر بھی ملازمتیں دی جائیں گی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل لوکل گورنمنٹ، والڈسٹی لاہور،میٹرو پولیٹن،میونسپل کارپوریشنزاور ایل ڈبلیو ایم سی میں بھرتیوں کے لیے مواقع موجود ہیں۔

نورالامین مینگل کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں خواتین کے لیے 15،اقلیتوں کے لیے 5 اور خواجہ سراؤں کے لیے 2 فیصد مختص کرنا خوش آئند اقدام ہے۔ اس اقدام سے خواجہ سراء ملک و قوم کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کر سکیں گے۔عوام الناس کو بلا تفریق مواقع فراہم کر کے ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ممکن ہے۔