ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکو اہلخانہ کو یرغما ل بناکر لاکھوں مالیت کا سامان لے اُڑے

ڈاکو اہلخانہ کو یرغما ل بناکر لاکھوں مالیت کا سامان لے اُڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) سبزہ زار میں ڈکیتی کی واردات ، 5 ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کی مالیت کا قیمتی سامان چھین کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی سبزہ زار (کے بلاک) کے رہائشی ارشد کےگھرہوئی، گھر کے چند افراد سودا سلف لینے سپر سٹور پر گئے تھے کہ ڈاکووں نے گھر پر دعویٰ بول دیا۔ ڈاکو گھر میں موجود خواتین کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے رہے۔ ڈاکو 10 تولےسونا، 2 لیپ ٹاپ، کپڑے، گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ شہری نے سبزہ زار پولیس کو اندراج مقدمہ کیلئےدرخواست دے دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کوجلد گرفتارکر لیاجائے گا۔

دوسری جانب سندر انوسٹی گیشن پولیس نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر خالد گورسی کے مطابق سندر انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو تشددسے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے۔جاوید نامی ملزم نے بیوی کومل کو ایک ماہ قبل تشدد کرکےقتل کیا تھا۔ملزم سے آلہ قتل برآمد کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ادھر باغبانپورمیں 58 سالہ خاتون کو قتل کر دیا گیا،پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیےمردہ خانے منتقل کردی۔ تھانہ باغبانپورہ میں 5 بچوں کی ماں نسیم اخترکوگھرمیں ہی ہاتھ پاؤں باندھ کرمنہ میں کپڑا ٹھونس کت قتل کیا گیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ خاندان کا آپس میں گھرکے بٹوارے کا تنازعہ چلا آرہا تھا، درخواست بازی جاری تھی،تاہم پولیس نےلاش کوپوسٹ مارٹم کےلیےمردہ خانے منتقل کردیا گیا اور قانونی کارروائی شروع کردی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer