ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تربوز کے طبی فوائد

تربوز کے طبی فوائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار گھمن) موسم گرما کا خاص پھل تربوز اپنے اندر کئی طبی فوائد رکھتا ہے۔ ڈی ہائیڈریشن سے بچاؤ، جلد کی نمی اور تازگی برقرار رکھنےسمیت قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔
تربوز موسم گرما کا خاص پھل، اس میں موجود پانی کی 92فیصد مقدار کی وجہ سے یہ انسانی صحت کے لیے بہت اہم ہے ۔گرمی میں بہت زیادہ پسینہ بہنے کی وجہ سےصحت کیلئے بہت اچھا ہے۔ ڈی ہائیڈریشن میں بھی مدد گار ہے۔
معروف معالج پروفیسر ڈاکٹرجاویداکرم کے مطابق تربوز اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر بھی کام آتاہے اور قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دیتا ہیں۔تربوز کا استعمال کینسر کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتا ہے ۔اس میں موجود وٹامن بی جسم کی تھکان اتارنے میں مددگار ہے،وٹامن اے نظر کمزور ہونے سے بچاتا ہے جبکہ امائنو ایسڈز  بلڈ پریشر کو قابو رکھنےمیں مدد دیتے ہیں۔
ان سب کے علاوہ تربوز سرد تاثیر رکھتا ہے اورجگر کی بیماریوں کے خلاف بھی کام آتا ہے،کسی بھی قسم کے فیٹس موجود نہ ہونے کے باعث تربوز وزن میں کمی کیلئے بھی بہت مفید ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer