ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر پنجاب میں ٹریفک حادثات، 99 افراد جاں بحق 92ہزار سے زائد زخمی

عید پر پنجاب میں ٹریفک حادثات، 99 افراد جاں بحق 92ہزار سے زائد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 99 افراد جاں بحق اور 92 ہزار 211 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیوترجمان ڈاکٹر رضوان نصیرکے مطابق عید تعطیلات کے دوران پنجاب بھر میں 5 ہزار 569 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئےجسکے نتیجے میں 99 افراد جاں بحق اور 92 ہزار 211 زخمی ہوئے۔ ٹریفک حادثات میں 10,997 موٹر بائیک حادثات رپورٹ ہوئے۔
 لاہور میں سب سے زیادہ 1,370 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئےجن میں 1,544 موٹر سائیکل شامل تھیں۔فیصل آباد میں 632 ٹریفک حادثات کے دوران 728 موٹر سائیکل حادثات میں شامل ہیں ۔ملتان میں 574 حادثات کے دوران 694 موٹر سائیکل موجودتھیں۔گوجرانوالہ میں 477 ٹریفک حادثات میں 538 موٹر سائیکل موجود تھیں۔قصور میں 352 ٹریفک حادثات کے دوران 409 موٹر سائیکل حادثات کا حصہ بنیں۔مری میں سب سے کم 30 ٹریفک حادثات رپورٹ ،20 موٹر سائیکل شامل تھیں۔