پاکستانی کرکٹرز کی مدینہ کے سفر کے دوران نعت گوئی سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی

 پاکستانی کرکٹرز کی مدینہ کے سفر کے دوران نعت گوئی سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستانی  کرکٹرز کی مدینہ منورہ جاتے وقت نعت رسول مقبول پڑھنے کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پاکستان سپرلیگ 9 کے ختم ہوتے ہی بیشتر کرکٹرز رمضان کےدوران عمرہ کرنے کے لئے سعودی عرب گئے ہیں۔  بابر اعظم، امام الحق، نسیم شاہ اور افتخار احمد  کے حجاز مقدس میں مدینہ شریف کے سفر کے دوران نعت گوئی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  مقبول ہو گئی۔  اس ویڈیو میں قومی کرکٹرز کو بس میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس میں سوار کرکٹرز مدینہ کی جانب جا رہے ہیں اور  نعت پڑھ رہے ہیں۔