"پتنگ بازوں کی نگرانی کیلئے بلند عمارتوں پر بھی نفری تعینات"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات اور انسداد پتنگ بازی ٹیموں کو چیک کیا ۔

ایس پی سٹی نے چھٹی کے روز شاہدرہ موڑ اور سرکلر روڈ پر سکیورٹی امور اور پتنگ بازوں کی نگرانی کیلئے بنائی گئی خصوصی ٹیموں کا جائزہ لیا ۔قاضی علی رضا نے روزے کی حالت میں ڈیوٹی کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو اپنے گرد و نواح میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کا حکم بھی دیا ۔قاضی علی رضا نے اہلکاروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ رہنے اور پتنگ بازوں اور اسکی سپلائی دینے والوں کو فوری گرفت میں لانے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ پتنگ بازوں کی نگرانی کیلئے بلند عمارتوں پر بھی نفری تعینات کی گئی ہے ، پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے شہری بھی پولیس کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔