لاہور :24 گھنٹوں میں 276 ٹریفک حادثات رپورٹ ،118 شدید زخمی ہسپتال منتقل

 لاہور :24 گھنٹوں میں 276 ٹریفک حادثات رپورٹ ،118 شدید زخمی ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان :شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 276 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس کے باعث 319 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 319 افراد زخمی ہوئے، 118 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاجبکہ  201 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔