پولیس کا پیشہ ور گداگروں اور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاون،102 مقدمات درج

 پولیس کا پیشہ ور گداگروں اور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاون،102 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سٹی ٹریفک پولیس کاپیشہ ور گداگروں اور بھکاریوں کےخلاف سخت کریک ڈاون، 102 مقدمات درج کیے گئے،ملزمان کو گرفتارکر کےتھانوں میں بند کر دئے گئے۔؎

سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق رمضان المبارک میں پیشہ گداگروں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر کریک ڈاؤن کےلئے 04 اسکواڈز تشکیل دیے گئے۔رمضان المبارک میں 102 پیشہ وار گداگروں کے خلاف مقدمات درج کروائے دئیے گئے جس میں سے 830 سے زائد بچوں اور بزرگوں کو وارننگ دیتے ہوئے چھوڑ دیا گیا۔

دوسری جانب سی ٹی او  عمارہ اطہر نے ڈویژنل اور سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں کارروائی کا حکم دے دیا۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ سگنلز پر پیشہ ور بھکاریوں اور گداگروں کو فوری ہٹایا جارہا ہے اورجعلی معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں اورشہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔