سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

Gold price,City42
کیپشن: Gold
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سونے کی فی تولہ قیمت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، سونے کی قیمت آسمان پر جا پہنچی ہے آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5600 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 7 ہزار 500 روپے ہو گیا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 58 ڈالر بڑھ کر 1997 ڈالر فی اونس ہے۔