ویب ڈیسک :وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ بنانے والے وزارت خزانہ اور وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین کو 6 ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کردیا۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بجٹ تیاری میں شامل وزیراعظم آفس کے ملازمین اور پارلیمنٹ کے ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا،ان سب کو 6 بنیادی تنخواہیں بطور اعزازیہ دی جائیں گی۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم ہر ماہ کے دوسرے ہفتے کراچی جا کر اپنے فرائض انجام دے گی۔