عابد چودھری: ہال روڈ پر بجلی کی تاروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق آگ میزان بینک کے قریب بجلی کی تاروں میں لگی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور فائر فائٹرز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹنگ ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور کسی بڑے نقصان سے صورتحال کو بچا لیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق آگ بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق بروقت رسپانس کی بدولت آگ کو پھیلنے سے روکا گیا اور قریبی دکانوں اور عمارتوں کو محفوظ رکھا گیا۔