ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مومنہ اقبال ہراسگی کیس؛ ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

مومنہ اقبال ہراسگی کیس؛ ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ اور انکی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں دو جولائی تک توسیع کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج نےملزمان کی عبوری ضمانت پرسماعت کی،ایم پی اےثاقب چدھڑ اپنی اہلیہ کے ہمراہ حاضری کےلیےپیش ہوئے۔
دوران سماعت این سی سی آئی اے کےتفتیشی نےعدالت کوبتایاکہ ملزمان کےموبائل فرانزک کے لیے بھجوائے جا چکے ہیں، مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے لیےوقت درکار ہے۔
عدالت نےثاقب چدھڑ اورانکی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں دوجولائی تک توسیع کرتے ہوئے این سی سی آئی اے سےآئندہ سماعت پرتفتیشی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

این سی سی آئی اے نےاداکارہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer