درِنایاب: ایل ڈی اے میں بروز ہفتہ 27 جون کو تمام دفاتر کھلے رہیں گے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر ،دیگر تمام دفاتر اور سیکشنز 27 جون کو معمول کے مطابق کام کریں گے۔
مزید برآں، سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر پیر 29 جون اور منگل 30 جون کو صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کھلا رہے گا تاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر پر خدمات کی فراہمی جاری رہے گی۔
ایل ڈی اے حکام کے مطابق مالی سال کے اختتام سے قبل مختلف درخواستوں، فیسوں اور دیگر سرکاری امور کی تکمیل کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے .