سٹی 42: ڈی سی لاہورسیدموسیٰ رضاکی قیادت میں انسدادتجاوزات گرینڈآپریشن جاری ہے ،مختلف علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا ، 2500 سے زائد تجاوزات ہٹائی گئیں
نولکھا، دہلی دروازہ اور واہگہ ٹاؤن سے تجاوزات کا صفایاکردیا ، گڑھی شاہو، جوبلی ٹاؤن اور شاہ عالم مارکیٹ میں گرینڈ آپریشن کیا گیا ، انارکلی، کرشن نگر اور دروغہ والا سے تجاوزات ہٹائی گئیں،گرین فورٹ، سوتر مل سٹاپ اور الرحمان گارڈن سے تجاوزات کا صفایا کیا گیا ، باٹا پور، مناواں، رام پورہ اور اٹوک اعوان میں بھی انسداد تجاوزات کارروائیاں کی گئیں
انسداد تجاوزات کارروائیوں میں 21 ٹرک سامان ضبط کیے ، شہر بھر سے سینکڑوں بینرز، پوسٹرز اور سٹریمرز ہٹا دیئےگئے۔
ڈی سی لاہور نے کہا شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے اہم آپریشن جاری ہے ،تجاوزات کیخلاف مہم سے شہر کی خوبصورتی لوٹ آئی

