نان رجسٹرڈ , ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی موٹروے پر انٹری بند

Token Tax defaulter cars can not travel on a motorway, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نان رجسٹرڈ و ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی موٹروے پر انٹری بند کر دی گئی۔ محکمہ ایکسائز نے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی۔

 ڈائریکٹرایکسائز کے مطابق عید قربان کے جانور لے کرجانے والی زیادہ تر کمرشل گاڑیاں ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلیں۔ ڈائریکٹر ایکسائز نے سو سے زائد ٹوکن ٹیکس نادہندہ کمرشل و لوکل گاڑیوں کے چالان کیے۔

 11 نان رجسٹرڈ لگژری گاڑیوں کے ٹائر لاک کر کے بند کردی گئیں ہیں جبکہ 55 گاڑی مالکان نے موقع پر ٹوکن ٹیکس کی آن لائن 25 لاکھ سے زائد کی ادائیگی کی۔