ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے کی شہر میں پلانٹس فری ہوم ڈیلیوری مہم جاری

پی ایچ اے کی شہر میں پلانٹس فری ہوم ڈیلیوری مہم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی ایچ اے کی شہر میں پلانٹس فری ہوم ڈیلیوری مہم جاری ہے۔ 

15جولائی سے اب تک ہیلپ لائن 1399 پر 1,361 شہریوں نے رابطہ کیا۔ پی ایچ اے نے 1,171 شہریوں کو گھروں کی دہلیز پر مفت پودے فراہم کر دئیے۔ 

ایم ڈی پی ایچ اے زاہد پرویز وڑائچ کا کہنا ہے کہ 168زیر التواء آرڈرز پر جلد مفت پودوں کی فراہمی مکمل کر دی جائے گی۔ پی ایچ اے کی ٹیمیں شہریوں کو مفت پودے ان کی دہلیز تک پہنچا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری مفت پودے حاصل کریں اور لاہور کو سرسبز بنانے میں کردار ادا کریں ۔