ایلون مسک کا پسندیدہ حرف ٹویٹر کا نیا لوگو بن گیا

Twitter transformed into X, Logo changed, city42
کیپشن:  23 جولائی کی دوپہر کو ایلون مسک نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں ٹویٹر کا نیا لوگو انگریزی حرف ایکس منتخب کرنے کی سادہ وجہ یہ بتائی کہ انہیں  حرف ایکس پسند ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کس لطیف احساس نے اس فیصلہ تک پہنچایا لیکن مجھے حرف ایکس پسند ہے۔ 
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایلون مسک کا پسندیدہ حرف ٹویٹر کا نیا لوگو بن گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے نہ صرف اپنا لوگو تبدیل کردیا بلکہ اس کے مالک نے اس کا نام بھی بدل دیا ہے۔  کمپنی کے مالک ایلون مسک نے اپنی پروفائل امیج پر بھی نیا لوگو ظاہر کردیا اور اپنی ٹوئٹر بائیو میں ایکس ڈاٹ کام شامل کردیا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ٹوئٹر کا اب نیا نام ایکس ہوگا۔

 واضح رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ روز ہی اعلان کیا تھا کہ وہ ٹوئٹر کا لوگو بدل رہے ہیں، کیوںکہ وہ کمپنی کو ایک نئے اور جدید برانڈ کی طرح چلانا چاہتے ہیں۔ ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ کل ایکس (X) لوگو پوری دنیا میں لائیو کردیا جائےگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ درحقیقت ایسا بہت پہلے ہو جانا چاہیئے تھا۔

 انہوں نے کہا تھا کہ ہم بہت جلد ٹوئٹر برانڈ اور اس کے ساتھ تمام پرندوں کو الوداع کہہ دیں گے۔ ایلون مسک کے اس پیغام کا عملی نمونہ آج دنیا بھر میں لائیو ہوچکا ہے، جب ٹوئٹر کا لوگو اور نام دونوں ہی تبدیل کردیے گئے ہیں۔

 23 جولائی کی دوپہر کو ایلون مسک نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں ٹویٹر کا نیا لوگو انگریزی حرف ایکس منتخب کرنے کی سادہ وجہ یہ بتائی کہ انہیں  حرف ایکس پسند ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کس لطیف احساس نے اس فیصلہ تک پہنچایا لیکن مجھے حرف ایکس پسند ہے۔ 

23 جولائی کو رات دس بجے ایلون مسک نے ایک اور ٹویٹ پوسٹ کی جس میں  انہوں نے بتایا کہ اب  ایکس ڈوٹ کوم پر کلک کیا جائے گا تو یہ ٹویٹر ڈوٹ کوم پر لے جائے گا اور یہ کہ ٹویٹر کا نیا  لوگو عبوری طور پر آج ہی بعد میں لائیو کر دیا جائے گا۔ 

 ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکا رینو نے  24 جولائی کی صبح  سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم کیلئے نئے لوگو  کی تصویر اپنے ایک ٹویٹ میں پوسٹ کی، جسے ٹوئٹر پر پرندے کے لوگو سے تبدیل کردیا گیا ہے۔   یاکارینوں نے دو دوسری ٹویٹ پوسٹس میں بتایا کہ ٹویٹر کے ہیڈکوارٹرز پر بھی نیا لوگو "ایکس" آویزاں کر دیا گیا ہے۔ 

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے تبصروں میں کہا جا رہا ہے کہ اس غیرمعمولی تبدیلی کے نتیجے میں ٹوئٹر اب خودمختار کمپنی کے بجائے نئی کمپنی ایکس کارپوریشن کا حصہ بن جائے گی۔ کمپنی کی چیف ایگزیکٹو کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’یہ بہت غیر معمولی بات ہے کہ زندگی یا کاروبار میں آپ کو مزید بڑا تاثر بنانے کیلئے دوسرا موقع ملے۔ ٹوئٹر معمولات پر بہت گہرا اثرانداز ہوا اور اس نے ہمارے روابط کا طریقہ بدل ڈالا۔ اب ایکس (X) مزید آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

  ایلون مسک کی جانب سے کمپنی خریدے جانے کے بعد اس سے پہلے بھی کئی اہم تبدیلیاں کی جا چکی ہیں، تاہم لوگو اور نام بدل دینا اکتوبر 2022ء میں ہونے والی  ٹویٹر کی فروخت کی ڈیل کے بعد سب سے بڑی تبدیلی ہے۔