درنایاب : ایل ڈی اےبجٹ22-2021 کی منظوری کیلئے گورننگ باڈی کااہم اجلاس 30جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اےبجٹ22-2021 کی منظوری کیلئے ایل ڈی اےگورننگ باڈی کااہم اجلاس 30جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت وائس چیئر مین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کریں گے، ممبرگورننگ باڈی سعدیہ سہیل ،عامرریاض قریشی، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ،ایم ڈی واساسیدزاہدعزیز شرکت کرینگے، گورننگ باڈی اجلا س میں ایل ڈی اےکا35 ارب سےزائدکابجٹ منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا ، مجموعی بجٹ میں واسا کا 18 ارب کا بجٹ ، ٹیپا کا 32 کروڑ کا بجٹ منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، ایل ڈی اے جوائنٹ وینچر ریگولیشنز بھی منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے، ایل ڈی اےشعبہ سی اینڈ آئی نےگورننگ باڈی کاسرکلر جاری کردیا ۔