ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم  کیلئےمتحرک

ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم  کیلئےمتحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ضلعی انتظامیہ کے افسران انسداد ڈینگی مہم  کیلئےمتحرک ،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا کا ایڈن سٹی فیز 8میں ڈینگی سروئلنس کاجائزہ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے یوسی 30 کی ٹیموں کی کاردکرگی کا جائزہ لیا۔

 تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ایڈن سٹی فیز8 میں ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا، ایک گھر کی چھت سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جس پر گھر کے مالکان کو وارننگ جاری کردگئی،  اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے یو سی 30 میں ڈینگی ٹیم نمبر 3اور4 کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا  اس دوران گھر میں پڑے ٹائر سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جس  پرگھروں کے مالکان کو آئندہ کے لئے محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں.

اسسٹنٹ کمشنر فیضان احمد نے مختلف یوسیز کے مکینوں کو اپنے گھروں کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کی تلقین  کی گئی  اور ڈینگی ورکرز کو ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی. اسسٹنٹ کمشنرز  کا کہنا تھا  کہ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر دورے کئے گئے ہیں.