کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی، گھر گھر جا کرویکسین لگانے کا فیصلہ

 کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی، گھر گھر جا کرویکسین لگانے کا فیصلہ
کیپشن: Corona Vaccine
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا کی چوتھی لہر ،ویکسین لگانے کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،  وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی 14 اگست تک 40 فیصد ہدف پورا کرنے کی ہدایت ہے،  40 فیصد ویکسی نیشن ہدف حاصل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ،  پولیو مہم کی طرز پر گلی گلی اور گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگائی جائے گی پیر سے گھر گھر ویکسین مہم کا آغاز کر دیا جائے گا۔

ڈی سی مدثرریاض کے مطابق ملک 18 سال سے زائد عمر کے 65 لاکھ70ہزار 154 افراد ہدف ہیں،  ایک یونین کونسل میں ٹیم 3 ارکان پر مشتمل ہو گی،  دو ویکسی نیشن ٹیمیں شہر کی گلی گلی اور گھر گھر جائیں گی،  ٹیم میں ایک کوالیفائیڈ ڈاکٹر ایک ڈیٹا آپریٹر ایک ویکسی نیٹر ہو گا۔

ڈی سی مدثرریاض نے بتایا کہ اب تک 17 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، ملک 3 لاکھ سے زائد ہیلتھ پروفیشنلز کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے،  ہر روز 65 ہزار شہریوں کی ویکسی نیشن کرنا ٹارگٹ ہے،  پہلے مرحلے میں 40 فیصد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer