کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم، مریض صحتیاب، بیڈ خالی ہوگئے

کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم، مریض صحتیاب، بیڈ خالی ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں سے کورونا وائرس کے مزید 1465 مریض صحتیاب ہوگئے۔ کورونا کے علاج کیلئے دستیاب 8950 میں سے 8419 بستر خالی ہیں۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پر ہسپتالوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پر محکمہ صحت پنجاب نے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج، بستروں اور وینٹی لیٹرز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے 200 سرکاری ہسپتالوں سے کورونا وائرس کے اب تک 64692 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 1465 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 8950 میں سے 8419 بیڈزخالی ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 2345 میں سے 2212 بیڈز خالی ہیں۔ صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 5820 میں سے 5581 بیڈز خالی ہیں۔

لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے ایچ ڈی یوز میں کورونا آئسولیشن وارڈز کے 1631 بستروں میں سے 1586 خالی ہیں۔ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں قائم ایچ ڈی یوز کے 2646 بیڈز میں سے 2400 خالی ہیں اور لاہور میں ایچ ڈی یوز کے 508 میں سے 465 بیڈزخالی ہیں۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 600 میں سے 518 وینٹی لیٹرز خالی ہیں جبکہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 210 میں سے 161 وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔