سٹی 42: پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں، موجودہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع زیارت کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
ضلع بھر میں پکنک منانے، سیر و تفریحی مقامات پر جانے، خراب موسم میں زیارت کی جانب غیر ضروری سفر کرنے، ڈیموں، دریاؤں، پہاڑی علاقوں اور چوٹیوں اور دیگر حساس جگہوں پر جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ حکم قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر نافذ کیا گیا ہے۔خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ حکم تا حکمِ ثانی نافذ العمل رہے گا۔
عوام الناس اور سیاحوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ ضلعی انتظامیہ زیارت کی ہدایات پر عمل کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی کی جان کو کوئی نقصان نہ ہو۔
