سٹی 42: لاہور میں وائلڈ لائف رینجرز پنجاب نے شیر اور ٹائیگر کو پالتو جانور بنا کر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
ہاؤسنگ اور دیگر سہولیات بہتر بنانے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہو گئی۔ وائلڈ لائف رینجرز پنجاب کے کریک ڈاؤن کے دوران لاہور کے علاقہ بیدیاں روڈ سے 20 شیر اور ٹائیگر تحویل میں لے لئے گئے۔
کریک ڈاؤن لاہور میں ایک ہفتے کے دوران پالتو شیروں کے حملوں میں دو بچوں کے زخمی ہونے کے الم ناک واقعات سامنے آنے کے بعد شروع کیا گیا۔ ان بچوں میں سے ایک کا بازو شیر کے حملے سے ضائع ہو گیا۔ ان حادثات سے خطرناک درندوں کے انسانی رہائشی علاقوں میں رہنے سے پبلک سیفٹی سے متعلق سنگین خدشات سامنے آئے۔
ملزم فیاض عرف فیضی اور 3 دیگر ساتھیوں پر ایف آئی آر دے کر گرفتار کر لیا گیا۔