ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب؛ ٹرشری ہسپتالوں میں PLA فنڈز کے استعمال پر نئی سخت پالیسی نافذ

پنجاب؛ ٹرشری ہسپتالوں میں PLA فنڈز کے استعمال پر نئی سخت پالیسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:پنجاب کے ٹرشری ہسپتالوں میں PLA فنڈز کے استعمال پر نئی سخت پالیسی نافذ کر دی گئی۔

ادویات اور سرجیکل سامان پر 60 فیصد رقم خرچ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، 40 فیصد فنڈز مریض سہولت، انفراسٹرکچر اور ایمرجنسی سروسز پر خرچ ہوں گے۔ ہسپتالوں کی تمام آمدن مخصوص بینک اکاؤنٹس میں جمع کرانا لازمی ہوگی، مقامی سطح پر ادویات و ڈسپوزیبلز کی خریداری کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 فرنیچر، آئی ٹی اپ گریڈ اور نان کلینیکل اخراجات محدود کر دیئے گئے، گاڑیوں کی خریداری اور غیر ضروری اخراجات پر PLA فنڈز کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

 تمام اخراجات کے لیے کوڈل، مالی اور پروکیورمنٹ منظوری لازمی ہوگی، ماضی کا شیئر ڈسٹری بیوشن طریقہ کار فوری طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔