سعید احمد: وفاق نےپراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے نئی ریلیف پالیسی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
جوہر ٹاؤن میں پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پیٹرن اِن چیف لاہور پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن چوہدری شفقت بندیشہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں محمد سعید، حافظ سعد، حسیب رشید، شیخ معظم اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔
اجلاس کے دوران پراپرٹی ڈیلرز نے پراپرٹی سیلرز پر عائد ساڑھے چار فیصد کیپٹل گین ٹیکس کی ویلیو کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پیٹرن اِن چیف چوہدری شفقت بندیشہ کا کہنا تھا کہ کیپٹل گین ٹیکس کو کم کرکے 2 فیصد تک محدود کیا جائے۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹیکس کی شرح میں کمی سے پراپرٹی سیکٹر میں بہتری آئے گی اور حکومت کو اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہوگا، جبکہ اس شعبے سے منسلک 40 سے زائد صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا۔
پراپرٹی ڈیلرز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایک پراپرٹی کی خرید و فروخت پر مجموعی ٹیکس شرح 9 فیصد سے کم کرکے 4 فیصد کی جائے۔