ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کی موجیں ہی موجیں،بسنت پر 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

شہریوں کی موجیں ہی موجیں،بسنت پر 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک حکومتِ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر 6 فروری کو لاہور میں بسنت کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، تاکہ شہری بھرپور انداز میں بسنت کی تقریبات میں حصہ لے سکیں اور جشن کو محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے پیش نظر تعطیل کی تجویز دی تھی، جس کی منظوری پنجاب حکومت نے دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد لاہور میں جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار ملا کر چار دن کی تعطیلات ہوں گی، جس سے شہریوں کو لانگ ویک اینڈ میسر آئے گا۔

حکام کے مطابق جمعرات، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں پہلے سے طے تھیں، جبکہ صوبائی حکومت نے جمعہ المبارک کو بھی تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد بسنت کے دوران ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچے بسنت کی تقریبات اہلخانہ کے ہمراہ منائیں، تاکہ روایتی تہوار کے دوران تحفظ اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حکومت اور متعلقہ ادارے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بسنت کی تقریبات امن و امان کے ساتھ منعقد ہوں اور شہری بلا خوف و خطر اس ثقافتی جشن سے لطف اندوز ہو سکیں۔