ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ایک اور سیاسی رہنما پر بھاری جرمانہ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ایک اور سیاسی رہنما پر بھاری جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: این اے 143ساہیوال سے امیدوار ماجد حسین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ساہیوال نے این اے 143ساہیوال سے امیدوار ماجد حسین پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ اور وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔ماجد حسین نے ضلعی انتظامیہ سے بغیراجازت کار ریلی نکالی تھی اور جلسے کا اہتمام کیا تھا۔

مانیٹرنگ ٹیموں کی جانب سے مختلف اضلاع سے پلاسٹک پینا فلکسز اور اوورسائز تشہیری مواد ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ملتان، ویہاڑی اور رحیم یار خان میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پرانتخابی امیدواران کو نوٹس جاری کیے گئے۔