اردو سائنس بورڈمیں 'جمہوریت اور سائنس ' کے موضوع پر خصوصی لیکچر کاانعقاد

اردو سائنس بورڈمیں 'جمہوریت اور سائنس ' کے موضوع پر خصوصی لیکچر کاانعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اردو سائنس بورڈمیں 'جمہوریت اور سائنس ' کے موضوع پر خصوصی لیکچر کاانعقاد کیا گیا جہاں پر فرخ سہیل گوئندی  کا کہنا تھا کہ مضبوط جمہوریت کے بغیر سائنس اورٹیکنالوجی میں ترقی ممکن نہیں۔
اردوسائنس بورڈکے زیراہتمام 'جمہوریت اور سائنس' کے موضوع پر خصوصی لیکچر کا انعقادکیاگیا جہان پر مہمان مقررمعروف مصنف اوردانش ور فرخ سہیل گوئندی نے لیکچر دیا اور مختلف کالجوں کے گریجوایٹ طلبہ وطالبات اوراساتذہ  نے لیکچر میں شرکت کی۔

مہمان مقررنے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ جمہوریت صرف انتخابات کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک  مکمل طرز زندگی ہےجس میں عوام کو اُن کے حقوق کی ضمانت حاصل ہوتی ہے۔کسی بھی معاشرے میں  سائنسی رویے کے فروغ اور سائنس وٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے جمہوریت کااستحکام لازم ہے۔ جن قوموں نے  جمہوریت کو ٹھوس بنیادوں پر اور درست  طور پر اپنایا، انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کی۔ جاگیردارانہ نظام میں سائنسی رویے فروغ نہیں پاتے۔تعلیمی نظام سائنسی بنیادوں پر قائم ہوناچاہیے۔

دوسری جانب فرخ گوئندی نے طلبا پر زوردیا کہ وہ مثبت اور تخلیقی  علم پر توجہ دیں،سوشل میڈیا کو مثبت اور مفید کاموں کے لیے استعمال میں لائیں۔

اس سے پہلے ڈائریکٹر اردوسائنس بورڈ ضیاء اللہ خان طورو نے استقبالیہ خطاب میں  کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں۔ انہوں نے طلبا پر زوردیا کہ وہ مثبت سوچ اپنائیں اور سوال کرنا سیکھیں۔ ضیاء اللہ خان طور و نے بتایاکہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بورڈ طبع شدہ کتب کے ساتھ ساتھ اب ای بکس اور ڈیجیٹل بکس بھی جلد متعارف کروائے گا۔ قارئین بورڈ کی کتابوں سے آن لائن استفادہ کرسکیں گے۔