انتخابات 2024؛ الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ سکیم تیار کر لی

انتخابات 2024؛ الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ سکیم تیار کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: عام انتخابات 2024 کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ سکیم تیار کر لی۔ 

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 92 ہزار 353 پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے، عام انتخابات کے دوران پنجاب میں 52 ہزار 412 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں، پنجاب میں 30 ہزار 755 نارمل، 15 ہزار 617 حساس، 6 ہزار 40 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا۔ اس کے علاوہ کے پی میں 15 ہزار 737 پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے، کے پی میں 4 ہزار 831 نارمل، 6180 حساس، 4 ہزار 726 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا  ہے کہ سندھ میں 19 ہزار 96 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 4 ہزار 718 نارمل، 6 ہزار 576 حساس، 7 ہزار 802 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ بلوچستان میں 5 ہزار 67 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں، بلوچستان میں 961 پولنگ سٹیشن نارمل، 2068 حساس، 2038 انتہائی حساس پولنگ سٹیشن قرار دیا گیا ہے۔