اسلام آباد؛ تینوں حلقوں میں حساس پولنگ سٹیشنز کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا

اسلام آباد؛ تینوں حلقوں میں حساس پولنگ سٹیشنز کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: وفاقی دارالحکومت میں کتنے پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے ، ان میں سے حساس پولنگ سٹیشنز کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں حساس پولنگ سٹیشنز کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیاہے، اسلام آباد کے 3حلقوں میں 990 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ، 836 پولنگ سٹیشنز نارمل قراردے گئے ہیں، جبکہ 123 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں خواتین اور مردوں کیلئے 414 ، 414 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے اور 162 پولنگ سٹیشنز مشترکہ طور پر قائم کیے گئے ہیں ۔